(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کے ڈون نے صیہونی ریاست حیفا میں فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا، زخمیوں میں کم سے کم 14 صیہونی فوجیوں کی حالت نازک ہے۔
لبانی میڈیا المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شہر حیفا شہر کے جنوب میں بنیامینہ کے علاقے میں گولانی بریگیڈ کے فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 9 صیہونی فوجی جہنم واصل ہوگئے اور 70 سے زائد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے مزاحمتی تحریکوں کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات شائع کرنے پر سخت سنسر شپ عائد ہے جس کے باعث درست معلومات دستیاب نہیں ہیں تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ہونے والا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعتراف اسرائیل فوج کرتی ہے۔