• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 5 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حزب اللہ کا جوابی وار، اسرائیلی فوجی اہداف نشانہ

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے آج اتوار کے روز قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے جواب میں صہیونی فوجی اہداف کے خلاف سلسلہ وار کارروائیوں کا اعلان کیا ہے

پیر 04-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حزب اللہ کا جوابی وار، اسرائیلی فوجی اہداف نشانہ
0
SHARES
10
VIEWS

جنوبی لبنان – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنانی تنظیم حزب اللہ نے آج اتوار کے روز قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے جواب میں صہیونی فوجی اہداف کے خلاف سلسلہ وار کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ نے وضاحت کی ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے البیاضہ نامی بستی میں قابض دشمن فوج کی گاڑیوں اور سپاہیوں کے ایک اجتماع کو خودکش ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ اسی بستی میں واقع ایک کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں نصب جدید ترین نگرانی کے کیمروں کو بھی تباہ کیا گیا، جس میں دشمن کے جانی و مالی نقصان کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایک علاحدہ بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ القنطرہ بستی میں واقع مرتفع الصلعہ کے گردونواح میں قابض اسرائیل کی گاڑیوں اور فوجیوں کے اجتماعات پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، جبکہ حولا بستی کے ایک سکول کے قریب جمع ہونے والے دشمن کے دستوں پر بھی میزائلوں کی بوچھاڑ کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے البیاضہ بستی میں ہی قابض فوج کے کمانڈ عملے کو لے جانے والی ایک فوجی گاڑی کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا، جبکہ القنطرہ بستی کے چوک میں موجود دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کے اجتماع پر بھی گولہ باری کی گئی۔

حزب اللہ نے گذشتہ کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ الناقورہ بستی میں قابض فوج کے اجتماعات کو دو مراحل میں خودکش ڈرونز کے غول کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کی صفوں میں براہ راست ہلاکتیں ہوئیں۔

تنظیم نے ان کارروائیوں کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے جن میں قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں دفاعی مقاصد کے لیے کی گئی ہیں تاکہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والے غاصب دشمن کو لگام دی جا سکے جو جنوبی لبنان کے دیہاتوں کی تباہی اور شہریوں پر حملوں سے باز نہیں آ رہا۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیل سنہ 2026ء کے ماہ مارچ کی دوسری تاریخ سے لبنان پر اپنی سفاکیت اور جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 2618 افراد شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ سے زائد لوگ دربدر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اپریل سنہ 2026ء کو دس روز کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں 24 اپریل سنہ 2026ء سے مزید تین ہفتوں کی توسیع کی گئی، تاہم غاصب دشمن کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور تقریبا روزانہ کی بنیاد پر انسانی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے۔

Tags: #Hezbollahborder tensionsCeasefireConflictescalationisraelLebanonMiddle EastMilitarySecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.