• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 2 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے اسرائیل سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرا

حماس نے پریس کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اس قدم کو قابض فوج کی طرف سے ہمارے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ارادی اور ہولناک منظم جرائم کی توثیق کے لیے ایک نیا دستاویزی ثبوت قرار دیا ہے۔

منگل 02-06-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس نے اسرائیل سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرا
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اقوامِ متحدہ کے متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات، دستاویزی شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر غاصب صہیونی قابض ریاست کو تنازعات کے شکار علاقوں میں جنسی تشدد کی مختلف اقسام کا ارتکاب کرنے والے مجرموں سے متعلق اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

حماس نے پریس کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اس قدم کو قابض فوج کی طرف سے ہمارے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف ارادی اور ہولناک منظم جرائم کی توثیق کے لیے ایک نیا دستاویزی ثبوت قرار دیا ہے اور اسے جنگی مجرم قابض رہنماؤں کے طویل عرصے سے منتظر محاسبے کی راہ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس فہرست میں نام کا شامل ہونا محض اقوامِ متحدہ کا ایک اندراج یا زبانی بیان بن کر نہیں رہ جانا چاہیے، بلکہ اس کے بعد ایسے عملی اور سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں جو جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو کی فاشسٹ حکومت کی طرف سے بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے تمام عالمی معاہدوں و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کو روک سکیں۔ یہ تبھی ممکن ہے جب مذمت کے مروجہ مصلحت پسندانہ دائرے سے فوری طور پر باہر نکل کر مجرموں کا حقیقی احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے، ہمارے بے بس فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے اور ان ہولناک جرائم کے ذمہ داروں کا متعلقہ عالمی عدالتوں میں قانونی تعاقب کیا جائے۔

حماس نے انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اور انسانی اداروں سے یہ پرزور مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ ہمارے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف قابض دشمن کی جانب سے ڈھائے جانے والے تمام تر مظالم اور انسانیت سوز خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے سفاک کمانڈروں اور سپاہیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور عالمی رائے عامہ کے سامنے ان مجرمانہ ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کریں، تاکہ ان ظالموں کو سزا دلانے اور سزا سے بچ نکلنے کی اس روش کو ختم کرنے میں مدد مل سکے جس نے قابض اسرائیل کو اپنے سنگین جرائم میں مزید اندھا دھند آگے بڑھنے پر شہ دی ہے۔

Tags: AccountabilityBlacklistHamasHuman RightsInternational LawisraelMiddle EastpalestineSexual ViolenceUnited Nations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.