• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اٹلی کے فیصلے کا خیرمقدم، حماس نے اسرائیل کی تنہائی بڑھانے پر زور دیا

تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر مزید سفارتی دباؤ ڈالا جائے۔

بدھ 15-04-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اٹلی کے فیصلے کا خیرمقدم، حماس نے اسرائیل کی تنہائی بڑھانے پر زور دیا
0
SHARES
22
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اٹلی کی جانب سے قابض اسرائیل کے ساتھ عسکری تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کو درست سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے۔

تحریک نے ایک پریس ریلیز میں اس فیصلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے جس سے قابض اسرائیل کو خطے میں اپنی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں بالخصوص غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارہ اور لبنان میں جاری مظالم کے پیش نظر قابض اسرائیل کی عالمی تنہائی کے دائرے کو مزید وسیع کرے۔

مزید برآں حماس نے اٹلی اور دنیا کے دیگر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسی طرح کے مزید اقدامات اٹھائیں اور قابض دشمن کو دی جانے والی ہر قسم کی حمایت یا سیاسی چھتری فراہم کرنا بند کریں اور فلسطین و لبنان میں جاری سفاکیت کو رکوانے کے لیے دباؤ بڑھائیں۔

واضح رہے کہ اطالوی حکومت نے آج مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر قابض اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں فوجی ساز و سامان کا تبادلہ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔

Tags: defense agreementdiplomatic reactionEuropean policyGaza ConflictHamas StatementInternational PressureIsrael isolationItaly Israel relationsMiddle East Politicsmilitary cooperation suspended
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.