• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس ، مزاحمت کے محاذ کو مضبوط اور تیز کرنے کی ضرورت

حماس نے اتوار کے روز قابض صہیونی ریاست کے خلاف مقابلہ کرنے والے محاذ کو مزید مستحکم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پیر 04-05-2026
in حماس, خاص خبریں
0
حماس ، مزاحمت کے محاذ کو مضبوط اور تیز کرنے کی ضرورت
0
SHARES
18
VIEWS

غزہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اتوار کے روز قابض صہیونی ریاست کے خلاف مقابلہ کرنے والے محاذ کو مزید مستحکم کرنے کی اپیل کی ہے۔ تحریک نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ دشمن مغربی کنارے میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ تمام تر اقدامات اس سفاکانہ پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطینی زمین کو غصب کرنا، عوام کو ہجرت پر مجبور کرنا اور ان کے عزائم کو توڑنا ہے، لیکن دشمن کے یہ جرائم ان کے فولادی ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکیں گے۔

حماس نے نوجوان شہید نايف سمارو (عمر 26 سال) کو خراج عقیدت پیش کیا جو نابلس شہر میں قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر گئے۔ تحریک نے زور دے کر کہا کہ ان کا خون اور ہمارے تمام پاکیزہ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ یہی لہو آزادی کی راہ کو روشن کرے گا اور قابض کو ہماری سرزمین سے نکال باہر کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

تحریک نے غیور نوجوانوں اور بہادر مزاحمت کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقابلے کے تمام ذرائع کو تیز کریں، مجرم قابض ریاست کو کاری ضربیں لگائیں اور اسے اس کی سنگ دلی کی قیمت چکانے پر مجبور کریں۔ ساتھ ہی یہ اپیل بھی کی گئی کہ پوری قوت کے ساتھ غاصب آباد کاروں کو ان کے مسلسل حملوں سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

حماس نے فلسطینی قوم کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور قابض دشمن کے خلاف برسرپیکار محاذ کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیں۔

نابلس شہر نے اتوار کی صبح ایک انتہائی المناک انسانی المیہ دیکھا جب قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں نے رفیدیا ہسپتال کے گیٹ کے سامنے نوجوان نايف سمارو کو خون میں نہلا کر شہید کر دیا۔

سمارو اپنے پہلے بچے کی ولادت کی خوشخبری سننے کے لیے انتہائی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، لیکن قابض کی سفاکیت نے ہسپتال کے اس راہداری کو، جہاں زندگی کا جشن منایا جانا تھا، سوگ اور الوداع کے منظر میں تبدیل کر دیا۔

میدانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے نابلس شہر کے وسطی علاقے پر بڑے پیمانے پر دھاوا بولا، جس کے دوران شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس و صوتی بموں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

ان پر تشدد حملوں کے نتیجے میں سمارو شہید ہو گئے جبکہ تقریبا 45 فلسطینی مختلف نوعیت کے زخموں سے دوچار ہوئے، جو کہ طبی مراکز اور اہم شہری مقامات پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی نئی صہیونی لہر کا عکاس ہے۔

Tags: ConflictDevelopmentsHamasMiddle EastOrganizationpalestinePoliticsSecuritystatementStrategy
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.