• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے آبادکاروں کی دہشت گردی کو فلسطینی سرزمین کے الحاق کی کوشش قرار دے دیا

’حماس‘ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی اور قابض فوج کے حملوں میں اضافہ، جس کے ساتھ کسانوں اور زیتون چننے والوں کو نشانہ بنانا، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنا، املاک پر قبضہ کرنا، گھروں پر دھاوا بولنا اور شہریوں کو گرفتار کرنا شامل ہے۔

ہفتہ 10-10-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس نے آبادکاروں کی دہشت گردی کو فلسطینی سرزمین کے الحاق کی کوشش قرار دے دیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی اور قابض فوج کے حملوں میں اضافہ، جس کے ساتھ کسانوں اور زیتون چننے والوں کو نشانہ بنانا، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنا، املاک پر قبضہ کرنا، گھروں پر دھاوا بولنا اور شہریوں کو گرفتار کرنا شامل ہے، ایک ایسے منظم حلوں کے دائرہ کار میں آتا ہے جس کی سرپرستی دہشت گرد نتن ياهو حکومت کر رہی ہے، جسے قابض فوج کے تحفظ میں یہودی آباد کار انجام دے رہے ہیں، تاکہ مغربی کنارے پر الحاق، جبری نقل مکانی اور تسلط کا واقعاتی دائرہ مسلط کیا جا سکے۔

حماس نے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردی، قتل، گرفتاری اور جبری نقل مکانی کے ذریعے ہمارے عوام کو زیر کرنے کے حوالے سے قابض ریاست اور نتنياهو حکومت کے تمام داؤ پیچ ناکام ہو جائیں گے، ہمارا وہ عوام جو اپنی زمین میں پیوست ہے اور اپنے حقوق سے وابستہ ہے، قابض ریاست کے جرائم سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی اس کا عزم ٹوٹے گا، اور وہ آزادی کے حصول اور قابض ریاست کے انخلاء تک اپنی جدوجہد اور جائز مزاحمت جاری رکھے گا۔

بیان میں قابض ریاست کے جرائم اور اس کے یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کے تسلسل کے نتائج سے خبردار کیا گیا، ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ کے اداروں اور دنیا کے حریت پسندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، مذمتی بیانات کو عملی اقدامات میں بدلیں تاکہ مجرم قابض رہنماؤں کا احتساب کیا جا سکے اور ہمارے عوام، ہماری زمین اور ہمارے مقدسات پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کا سد باب کیا جا سکے۔

بیان میں ہمارے عوام کے استحکام کو تقویت دینے کی دعوت دی گئی، بالخصوص زیتون کی چنائی کے سیزن کے آغاز کے ساتھ، جو کہ زمین کے ساتھ پیوستگی اور حقوق سے وابستگی کی قومی رمزیت کا حامل ہے، نیز کسانوں کی میدانی مدد کو وسیع کرنے، ان پر اور ان کی املاک پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے، اور ان جرائم کا سامنا کرنے کے لیے انہیں ضروری تعاون فراہم کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

Tags: AnnexationForcedDisplacementHamasIsraeliOccupationIsraeliSettlerspalestinePalestinianExpulsionSettlerTerrorismSettlerViolencewestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.