• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 26 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر پر حماس کا سخت ردعمل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاھو کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور شعبدہ بازی سے بھرپور تقریر قرار دیا ہے۔

جمعہ 25-09-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر پر حماس کا سخت ردعمل
0
SHARES
6
VIEWS

نیو یارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاھو کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور شعبدہ بازی سے بھرپور تقریر قرار دیا ہے، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ خطاب اس بحران کی عکاسی کرتا ہے جس کا شکار بنیامن نتن یاھو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں صیہونی جرائم کی روشنی میں خود ہو رہا ہے۔

تحریک نے بنیامن نتن یاھو کے خطاب پر اپنے جوابی بیان میں کہا کہ "سفاکانہ جھوٹ” اب دنیا کے ممالک اور عالمی رائے عامہ کے سامنے قابلِ قبول نہیں رہے ۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی جانے والی جنگ، بھوک و پیاس کی پالیسیوں اور زندگی کے تمام لوازمات کی تباہی کے ذریعے اسرائیل کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

حماس نے بنیامن نتن یاھو کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ قابض اسرائیل کی فوج دنیا کی "سب سے زیادہ اخلاقی” فوج ہے، اور اس بات کی تأكيد کی کہ یہ دعویٰ اس سفاکیت سے یکسر متصادم ہے جو غزہ نے بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کے قتل کی صورت میں دیکھی ہے، اس کے علاوہ ان رپورٹس اور آزادانہ امم متحدہ کی کمیٹیوں کے انکشافات کے برعکس ہے جو پٹی میں کیے جانے والے جنگی جرائم کی نشاندہی کرتی ہیں۔

تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ مجرم بنیامین نتن یاھو نے غزہ کی پٹی پر اپنی وحشیانہ جنگ کے بارے میں جو کچھ کہا ہے، اور پٹی میں کی جانے والی منظم نسل کشی کا جو انکار کیا ہے، اسے اقوام متحدہ کی رپورٹس اور دنیا بھر کے لوگوں کی طرف سے براہ راست دیکھے گئے قتل عام، بھوک ، نسل کشی کے مناظر جھٹلاتے ہیں، اس کے علاوہ اس کے اپنے فوجیوں اور افسروں کے وہ اعترافات اور عام شہریوں کے قتل پر ان کا جشن منانا بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جن کے ساتھ قابض ریاست کے فاشسٹ وزراء اور رہنماؤں کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل اور ان کے جبری انخلاء کے مطالبات بھی شامل ہیں۔

حماس نے اس امر کو بھی سراہا کہ بنیامن نتن یاھو کی تقریر کے دوران جنرل اسمبلی ہال سے بڑی تعداد میں وفود کا بائیکاٹ کر کے باہر چلے جانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ صیہونی حکومت کو کس قدر بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کا سامنا ہے، فلسطینیوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کا دائرہ کار کتنا وسیع ہو رہا ہے جو ان کے حقِ خودارادیت اور اپنی ریاست کے قیام کے حق کی تائید کرتا ہے۔

حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سازشوں سے خبردار کیا، اور اس طرف اشارہ کیا کہ بنیامن نتن یاھو وہاں فلسطینی عوام کے وجود سے انکار کر رہا ہے اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کو سیاسی سرپرستی فراہم کر رہا ہے، ان پالیسیوں اور حملوں کا بھرپور مقابلہ کرنےکی ضرورت ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں حماس نے اس بات پر تنقید کی کہ انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کو مطلوب شخص بنیامن نتن یاھو کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے کی اجازت دی گئی،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا اصل ٹھکانہ دہشت گرد مجرموں کی جیلیں ہونی چاہئیں، تاکہ اسے بین الاقوامی اور انسانی انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Tags: BenjaminNetanyahuHamasHamasStatementNetanyahuUnitedNationsUNSpeech
ShareTweetSendSend

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.