• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

حماس: پاکستان کی ثالثی پر اعتماد، ایران۔امریکہ جنگ بندی کا خیر مقدم

حماس نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جنگ بندی کو مثبت قدم قرار دیا۔

ہفتہ 11-04-2026
in پاکستان, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس: پاکستان کی ثالثی پر اعتماد، ایران۔امریکہ جنگ بندی کا خیر مقدم
0
SHARES
9
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کے لیے سیز فائر اور امریکہ و صہیونی جارحیت کے مکمل و جامع خاتمے کے حوالے سے آج ہفتہ کے روز پاکستان میں مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔

حماس نے ہفتہ کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست اس جارحیت کے ذریعے خطے کا سیاسی اور جغرافیائی نقشہ بدلنا چاہتی تھی تاکہ اپنی بقا کو یقینی بنا سکے اور یہاں اپنا مطلق غلبہ حاصل کر لے، تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے غیر متزلزل عزم اور استقامت نے صہیونی و امریکی اہداف کو ناکام بنا دیا ہے، جو کہ درحقیقت صہیونی منصوبے کے مسلسل انہدام کی ایک کڑی ہے۔

بیان میں اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ ان مذاکرات کے میزبان ملک پاکستان اور دیگر ثالثی کرنے والے ممالک کی کوششیں مثبت نتائج کی امید پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گی، جس سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا اور عرب و اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد پیدا ہو سکے گا، نیز امت کے مختلف طبقات کے درمیان فتنہ پیدا کرنے والے مذموم صہیونی مقاصد دم توڑ دیں گے۔

حماس نے مزید کہا کہ یہ صورتحال قابض اسرائیل کے اس بار بار دہرائے جانے والے طرز عمل کے سائے میں سامنے آئی ہے جو معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے اور انہیں ناکام بنانے پر مبنی ہے، جیسا کہ آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے اس کے ٹال مٹول اور وعدہ خلافیوں والے رویے سے بالکل واضح ہے۔

واضح رہے کہ ایران پر چالیس دن تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد چار روز قبل شروع ہونے والے سیز فائر کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ایران اور امریکہ کے وفود آج ہفتہ کے روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں تاکہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

Tags: GeopoliticsHamas StatementIran US ceasefireMiddle East DiplomacyPakistan mediationPalestine Newsregional peace efforts
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.