• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 6 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ڈاکٹر عبداللہ الخباص کی وفات پر حماس کا تعزیتی بیان، فکری و دعوتی میدان کا بڑا نقصان قرار

حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مرحوم نے بچپن ہی سے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تعلیم و تعلم کے میدانوں میں صرف کیا، یہاں تک کہ وہ فکر، ادب، زبان اور دعوت کے روشن مینار بن گئے۔

جمعرات 06-08-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ڈاکٹر عبداللہ الخباص کی وفات پر حماس کا تعزیتی بیان، فکری و دعوتی میدان کا بڑا نقصان قرار
0
SHARES
2
VIEWS

عمان – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بدھ کے روز ڈاکٹر عبداللہ عوض الخباص کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جو طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں آج فجر کے وقت اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے خالِقِ حقیقی سے جا ملے۔ تحریک نے ان کی علمی، تربیتی اور دعوتی خدمات سے بھرپور زندگی کو شاندار الفاظ میں یاد کیا۔

حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مرحوم نے بچپن ہی سے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تعلیم و تعلم کے میدانوں میں صرف کیا، یہاں تک کہ وہ فکر، ادب، زبان اور دعوت کے روشن مینار بن گئے۔اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی تصانیف، کتابیں اور لیکچرز ایک نمایاں علمی و فکری ورثہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

حماس نے اردن میں تعلیمی نصاب کی ترقی کے لیے الخباص کی گراں قدر خدمات کو سراہا، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں نے تقریباً ایک دہائی تک وزارتِ تعلیم میں شعبہ نصاب کے قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، اس کے علاوہ وہ عربی زبان کی کتابوں کی نگرانی کے لیے قومی ٹیم کے سیکرٹری بھی رہے، اور طلبہ کی نسلوں کی تربیت و تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

تحریک نے اس امر پر زور دیا کہ مرحوم کا آبائی وطن فلسطین، یعنی قبیہ نامی گاؤں جو سنہ 1953ء کے ہولناک قتل عام کا گواہ رہا ہے، ہمیشہ ان کے فکر، تحریروں اور لیکچرز کا محور رہا، کیونکہ انہوں نے وطن کی محبت کو دلوں میں راسخ کرنے اور نئی نسلوں کو فلسطین کی تاریخ اور اس کے مسائل سے روشناس کرانے کی بھرپور کوشش کی۔

’حماس‘ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر الخباص کی رحلت سے امت اپنے ایک جلیل القدر علمبردار، ممتاز مفکر، ادیب اور داعی سے محروم ہو گئی ہے،جماعت نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا علمی اور فکری ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا، اور ان کی سیرت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

تحریک نے اسلامی تحریک، مرحوم کے احباب، ان کے شاگردوں اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمتوں سے نوازے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق بخشے۔.

Tags: Condolence MessageDr Abdullah Al KhabbasHamasIslamic PreacherIslamic ScholarIslamic Thoughtpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.