• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 21 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

گلوبل صمود فلوٹیلا کارکنان پر مبینہ تشدد، حماس کی شدید مذمت

حماس نے قابض حکام اور ان کی مجرم قیادت کو گرفتار کارکنوں کی سلامتی کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

جمعرات 21-05-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
گلوبل صمود فلوٹیلا کارکنان پر مبینہ تشدد، حماس کی شدید مذمت
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحری مزاحمت’حماس’ نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد غاصب صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی نگرانی میں ان پر ڈھائے جانے والے تشدد اور تذلیل کے مناظر اس اخلاقی پستی اور درندگی کی عکاس ہیں جو قابض اسرائیل کے رہنماؤں کے دلوں پر مسلط ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ یہ سب کچھ فلسطینیوں پر عائد غزہ کی پٹی کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کے لیے ان عالمی کارکنوں کے انسانی اور عظیم کردار کو روکنے اور ان کے عزم کو توڑنے کی ایک ناکام کوشش کے تحت کیا جا رہا ہے۔

حماس نے قابض حکام اور ان کی مجرم قیادت کو گرفتار کارکنوں کی سلامتی کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ جماعت نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جرائم اور خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دیں اور غاصب صہیونی رہنماؤں کے احتساب کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں فوری شکایات دائر کریں۔ حماس کا کہنا ہے کہ یہ بہیمانہ سلوک جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

تحریک نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے ان بین الاقوامی کارکنوں کی شجاعت اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کے غیور اور زندہ ضمیر انسان غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے اپنی انسانی کوششیں جاری رکھیں تاکہ غاصب دشمن کی سفاکیت اور اس کے جرائم کو بے نقاب کیا جا سکے اور اس محاصرے و قبضے کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط عالمی محاذ قائم کیا جا سکے۔

Tags: Activistsbreaking newsGlobal Sumud FlotillaHamasHuman RightsInternational ReactionisraelMiddle EastpalestinePolitics
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.