• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں قتل و تشدد اور جبری بے دخلی جاری : حماس

حماس نے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور فلسطینیوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

پیر 05-01-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں قتل و تشدد اور جبری بے دخلی جاری : حماس
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نےزور دے کر کہا ہے کہ مجرم قابض اسرائیل غزہ پٹی پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض دشمن معصوم شہریوں کے قتل عام میں اضافہ کر رہا ہے اور غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں نام نہاد زرد لکیر کو آگے بڑھا رہا ہے جس کا واضح مطلب مزید فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ہے۔

حازم قاسم نے اتوار کے روز اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل نے غزہ پٹی کے مشرقی نصف میں گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے جو عمرانی نسل کشی کے تسلسل اور مکمل نسلی صفائی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل بدستور رفح کراسنگ کو بند کیے ہوئے ہے اور انسانی امداد کی آمد کو سختی سے محدود کر رہا ہے حالانکہ جنگ بندی کے معاہدے میں اس کے برعکس واضح شقیں شامل ہیں۔

حازم قاسم نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے یہ تمام خلاف ورزیاں ایک منظم پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد جنگ بندی کے معاہدے کو ناکام بنانا ہے۔ یہ وہی معاہدہ ہے جسے شرم الشیخ اجلاس میں تمام فریقین نے منظور کیا اور اس پر دستخط کیے تھے۔

انہوں نے ثالثوں ضمانت دینے والی ریاستوں اور شرم الشیخ میں شریک تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اپنی خلاف ورزیاں بند کرے اور معاہدے میں طے شدہ ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد کرے۔

Tags: #WarCrimesCeasefireViolationsCivilianCasualtiesForcedEvictiongazaGazaUnderAttackGlobalNewsHamasHumanRightsInternationalLawMiddleEastConflictOccupationPalestinianCiviliansPalestinianRightsPeaceEfforts
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.