• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 20 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد، عالمی یکجہتی کی اپیل

حماس نے عید الفطر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی مزید مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔

جمعہ 20-03-2026
in حماس, خاص خبریں
0
حماس کی عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد، عالمی یکجہتی کی اپیل
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اپنے غیور عوام اور پوری امتِ مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عید کے ان ایام کو بھائی چارے، اتحاد اور یگانگت کو مستحکم کرنے کا ذریعہ بنایا جائے۔ حماس نے اپیل کی ہے کہ یہ مبارک موقع ہمارے بہادر عوام، غزہ، مغربی کنارے، القدس اور مسجد اقصیٰ کے لیے ہر قسم کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار کا عنوان بننا چاہیے۔

حماس نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ماہِ فضیل میں کی گئی عبادات، قربانیوں اور نیک اعمال کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ جماعت نے دعا کی کہ یہ عید ہم سب کے لیے اتحاد اور باہمی الفت کا پیغام لے کر آئے جو امت کے مفادات کی نگہبانی کرے اور ہمارے ملک، وسائل، امن اور استحکام کے خلاف دشمنوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کا سبب بنے۔ ساتھ ہی یہ ہمیں اپنے عوام کی امنگوں یعنی سرزمین کی آزادی اور واپسی کی منزل سے مزید قریب کر دے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، القدس اور مقبوضہ اندرونِ فلسطین میں اپنے عوام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ہم عبادات کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ اپنی سرزمین اور مورچوں پر ثابت قدمی، پہرے داری (رباط)، حقوق و ثوابت سے تمسک اور مقدسات کے دفاع میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

حماس نے فلسطین کے اندر اور باہر موجود اپنے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر کے ان ایام کو صفوں میں مزید اتحاد، باہمی تعاون اور ایثار کا ذریعہ بنائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس موقع پر سرزمینِ فلسطین، القدس، قبلہ اول اور اسیران کے دفاع کے عہدِ وفا کی تجدید کی جائے تاکہ قابض اسرائیل کو شکست دے کر اپنی پاک سرزمین سے اس کے ناجائز وجود کا خاتمہ کیا جا سکے۔

بیان کے آخر میں حماس نے اپنے ان عظیم شہداء کی بلندیِ درجات کے لیے دعا کی جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ حماس نے اللہ تعالیٰ سے زخمیوں اور بیماروں کی جلد شفایابی اور قابض اسرائیل کی جیلوں میں قید اسیران کی جلد آزادی کی دعا کی۔ تحریک نے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے عوام اور امت کو جلد ہی غلبہ، نصرتِ مبین اور القدس و مسجد اقصیٰ کی آزادی کی صورت میں وہ خوشی عطا فرمائے گا جس کا وعدہ قرآن میں ہے کہ "اور اس دن اہلِ ایمان (اللہ کی نصرت پر) خوش ہوں گے”۔

Tags: Al-AqsaEid al FitrgazaHamasIslamic unityMiddle East ConflictMuslim worldpalestinePalestinian peopleSolidarity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.