• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 15 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس وفد کی شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر تعزیت، فلسطین کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت

وفد نے امیرِ قطر، شاہی خاندان، حکومت اور قطر کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سابق امیر قطر کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

بدھ 15-07-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس وفد کی شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر تعزیت، فلسطین کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے وفد نے مجلس شوریٰ کے سربراہ محمد درویش کی قیادت میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے امیرِ والد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وفد نے امیرِ قطر، شاہی خاندان، حکومت اور قطر کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سابق امیر قطر کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

وفد نے مرحوم کی انسانی اور سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے وطن، امت اور بالخصوص فلسطین اور غزہ کی پٹی کے لیے بے مثال حمایت کی اور نمایاں موقف اختیار کیا۔

وفد نے حماس اور ریاستِ قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات پر فخر کا اظہار کیا اور ان تاریخی مواقف کی قدر کی جو امیرِ والد کے دور میں شروع ہوئے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل تھانی کے دور میں بھی بدستور جاری ہیں۔

حماس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دوحہ، سیاسی حمایت، انسانی امداد اور تعمیرِ نو کی کوششوں کے ذریعے فلسطین اور غزہ کی پٹی کا ایک مستحکم سہارا بنی رہے گی۔ یہ حمایت اس پختہ یقین پر مبنی ہے کہ مظلوموں کی مدد اور قابض قوتوں کے زیر تسلط عوام کی معاونت ایک اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔

حماس کے وفد میں خالد مشعل، ڈاکٹر خلیل الحیہ، نزار عوض اللہ، ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق، سامی خاطر، محمد نزال، حسام بدران، ڈاکٹر باسم نعیم اور عزت الرشق سمیت تحریک کے دیگر اعلیٰ رہنما شامل تھے۔

واضح رہے کہ قطری دیوانِ امیری نے گزشتہ اتوار کو امیرِ والد شیخ حمد بن خلیفہ آل تھانی کی 74 سال کی عمر میں وفات کا اعلان کیا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ امام محمد بن عبد الوہاب مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں لوسیل قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Tags: CondolencesEmir of QatarHamasHamas DelegationpalestinePalestinian CauseQatarQatar newsSheikh Hamad bin Khalifa Al Thani
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.