• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے وفد کی لبنانی قیادت سے ملاقاتیں، فلسطین اور پناہ گزینوں کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 12-11-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس کے وفد کی لبنانی قیادت سے ملاقاتیں، فلسطین اور پناہ گزینوں کے امور پر تبادلہ خیال
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لبنان میں تحریک کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ جہاد طہ کی قیادت میں لبنانی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی جارحیت کے اثرات اور مقبوضہ مغربی کنارے و مقبوضہ بیت المقدس میں جاری خلاف ورزیوں کے علاوہ لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی و معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران سابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کے مشیر، لبنانی پیپلز کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ عبدالناصر المصری اور اسلامی توحید موومنٹ کے سیکرٹری جنرل شیخ بلال شعبان سے الگ الگ ملاقاتیں کی گئیں۔

وفد میں جہاد طہ کے ہمراہ شمالی علاقے کے سیاسی ذمہ دار احمد الاسدی، سیاسی و میڈیا تعلقات کے ذمہ دار عبدالمجید العوض اور اقلیم الخروب کے سیاسی ذمہ دار حسن العریض شامل تھے۔

ملاقاتوں کے دوران حماس کے وفد نے فلسطینی علاقوں کی تازہ ترین زمینی و سیاسی صورتحال، غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت سے پیدا ہونے والے انسانی المیے اور مغربی کنارے و مقبوضہ بیت المقدس میں جاری حملوں، خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں سمیت مقدس مقامات کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر روشنی ڈالی۔

شرکا نے لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے معاشی حالات کا بھی جائزہ لیا، جو کیمپوں اور فلسطینی بستیوں میں بڑھتے ہوئے معاشی و سماجی بحرانوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں کمی کے باعث شدید انسانی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نجیب میقاتی کے مشیر اور لبنانی پیپلز کانفرنس و اسلامی توحید موومنٹ کے سیکرٹری جنرل صاحبان نے فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، جن میں حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے قابض اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور مستحقین تک انسانی و امدادی سامان کی رسائی یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔

ملاقاتوں میں فلسطینی اور لبنانی قوتوں کے درمیان مسلسل رابطے اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ فلسطینی کیمپوں کے تحفظ اور ان کے گردونواح کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانی و سماجی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

Tags: HamasLebanonMiddleEastpalestinePalestinianCausePalestinianRefugeesPoliticalMeetings
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.