• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 28 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت، حماس کا وفد مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مذاکرات کار وفد آج بروز منگل کو جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے حوالے سے مذاکرات کی تکمیل کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ روانہ ہو رہا ہے۔

منگل 28-07-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت، حماس کا وفد مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مذاکرات کار وفد آج بروز منگل کو جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے حوالے سے مذاکرات کی تکمیل کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ روانہ ہو رہا ہے۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طے پایا ہے کہ یہ وفد جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور شرم الشیخ میں طے پانے والے وعدوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مصری حکام، مصر، قطر اور ترکیہ کے برادر ثالثوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی دھڑوں اور قوتوں سے ملاقاتیں کرے گا جن میں خاص طور پر غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال اور صدر ٹرمپ کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی سے متعلق امور شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج فضائی بمباری اور بے گھر افراد کے مقامات پر توپ خانے کی گولہ باری کے ذریعے یلو لائن کے نام سے جانی جانے والی جگہ کے اندر مسماری اور تباہی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سامان، امداد اور سفر کی نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: Cairo Talksceasefire negotiationsEgyptGaza ceasefireGaza WarHamasMiddle East DiplomacypalestinePeace TalksTruce Agreement
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.