• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 27 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مساجد کو نذرِ آتش کرنا منظم آبادکار دہشت گردی ہے: حماس

وزارت اوقاف نے اتوار کے روز جاری کردہ اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے یہ ’’مجرمانہ‘‘ حملے براہ راست اسلامی مقدسات پر حملہ ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔

پیر 27-07-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
مساجد کو نذرِ آتش کرنا منظم آبادکار دہشت گردی ہے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارتِ اوقاف و مذہبی امور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مساجد کو نشانہ بنانے اور انہیں آگ لگانے کا قبیح فعل اب کسی انفرادی عمل کے زمرے میں نہیں آتا، بلکہ یہ ایک ایسا باقاعدہ منظم اور طے شدہ لائحہ عمل بن چکا ہے جو قابض فوج کی سرپرستی اور چشم پوشی کے سائے میں فلسطینی وجود اور مذہبی حقوق کو مٹانے کے درپے ہے۔

وزارت اوقاف نے اتوار کے روز جاری کردہ اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے یہ ’’مجرمانہ‘‘ حملے براہ راست اسلامی مقدسات پر حملہ ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔

وزارت اوقاف نے اس امر پر شدید تنقید کی کہ مساجد پر ہونے والے یہ پے در پے حملے بین الاقوامی روایات اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو عبادت کی آزادی کی ضمانت دیتے اور مقدس مقامات کے تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان سنگین پامالیوں کا جاری رہنا مزید خطرناک کشیدگی اور اشتعال انگیزی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

وزارت اوقاف نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو پرزور پکار دی کہ وہ ان گھناؤنے جرائم کو فوری طور پر رکوانے اور ان میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے غیور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیداری کی سطح کو بلند تر رکھیں، مساجد کے تحفظ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ان پر ہونے والے پے در پے حملوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔

وزارت اوقاف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سنہ 2026ء کے آغاز سے لے کر اب تک قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں کل 13 مساجد کو پامال کیا جا چکا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک اور ہولناک کڑی کے طور پر، انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے آج فجر کے وقت جنوبی نابلس کے قصبہ قصرہ میں واقع مسجد الرحمہ اور طولکرم کے قریب واقع گاؤں کور کی مسجد کو آگ لگا دی، اور دونوں مساجد کی دیواروں پر عربوں اور مسلمانوں کے خلاف انتہائی غیظ و غضب پر مبنی نسل پرست نعرے بھی تحریر کیے۔

Tags: HamasHoly SitesIsraeli OccupationIsraeli SettlerspalestinePalestinian MosquesReligious FreedomSettler Violence
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.