• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 17 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے کولمبیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی مذمت کی

حماس نے قابض اسرائیلی حکومت اور کولمبیا کی آنے والی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور مقبوضہ بیت المقدس میں کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے کے معاہدے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ 17-07-2026
in حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حماس نے کولمبیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی مذمت کی
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی حکومت اور کولمبیا کی آنے والی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور مقبوضہ بیت المقدس میں کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے کے معاہدے کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس معاہدے کو ”ایک غیر ذمہ دارانہ فیصلہ، فلسطینی عوام کے حقوق پر حملہ اور منصفانہ مسائل کے ساتھ کھڑے ہونے والے کولمبیا کے عوام کے شاندار موقف سے پسپائی“ قرار دیا ہے۔

’حماس‘ نے کولمبیا کی آنے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ”اس خطرناک فیصلے سے فوری طور پر پیچھے ہٹ جائے“، اور یاد دلایا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

تحریک نے حکومتِ کولمبیا سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو کوئی سفارتی ڈھال یا حمایت فراہم نہ کرے۔ یہ حمایت ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جب فلسطینی عوام اور خطے کے لوگوں کے خلاف بے مثال جرائم کے باعث اس حکومت کی بین الاقوامی سطح پر تنہائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ واشنگٹن میں کولمبیا کے نامزد وزیر خارجہ عمر پولا اسکوبار کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مکمل سفارتی اور اقتصادی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبیا کے سبکدوش ہونے والے صدر گستاوو پیٹرو نے مئی سنہ 2024ء میں غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ کے ردعمل میں قابض اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تعلقات کی بحالی کا یہ معاہدہ گذشتہ جون میں ہونے والے کولمبیا کے صدارتی انتخابات میں اسرائیل کے قریبی سمجھے جانے والے دائیں بازو کے امیدوار ابیلارڈو ڈی لا ایسپریا کی جیت کے بعد ہوا ہے، جنہیں سات اگست سنہ 2026ء کو باضابطہ طور پر عہدے کا حلف اٹھانا ہے۔

Tags: Colombiadiplomatic relationsforeign policyHamasinternational relationsisraelIsraeli OccupationMiddle EastpalestinePalestinian Cause
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.