• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

افنی حیفتس یہودی کالونی کی توسیع صیہونی آبادکاری کے تسلسل کا حصہ ہے: حماس

منگل 10-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
افنی حیفتس یہودی کالونی کی توسیع صیہونی آبادکاری کے تسلسل کا حصہ ہے: حماس
0
SHARES
3
VIEWS

طولکرم – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طولکرم کے جنوب مشرق میں شہریوں کی اراضی پر قائم کی گئی صیہونی بستی “افنی حیفتس” کی توسیع کے لیے اسرائیلی قابض فوج کا ایک نئے سٹرکچرل پروجیکٹ کا اعلان ایک خطرناک جارحیت اور صیہونی غصب کی ایسی کارروائی کی نمائندگی کرتا ہے جس کا ہدف ایک نیا زمینی واقعہ مسلط کرنا اور ہماری قوم کو اس کی زمین سے جلاوطن کرنا ہے۔

رہنما مرداوی نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ مسلسل جاری آباد کاری کے یہ منصوبے ہماری مقبوضہ زمین پر قابض دشمن کو کوئی سند جواز فراہم نہیں کریں گے اور فلسطینی عوام کے ثبات، نیز ان کے قومی و تاریخی حقوق سے وابستگی کے سامنے ناکام ہو جائیں گے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کی یہ شدت فاشسٹ صیہونی حکومت کی کھلی سرپرستی میں جاری ہے۔

حماس کے رہنما نے طولکرم اور مغربی کنارے کی تمام گورنریوں میں فلسطینی عوام اور انقلابی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہر دستیاب وسیلے سے آباد کاری کی توسیع کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحرک ہو جائیں اور زمین نیز مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے غاصبوں اور یہودی آباد کاروں کے قدموں تلے مزاحمت کی آگ کو تیز کریں۔

مرداوی نے اپنے بیان کے اختتام میں قومی کوششوں کو متحد کرنے اور الحاق ،نیز توسیع کے منصوبوں کا راستہ روکنے کے لیے مزاحمت کی تمام صورتوں کو متحرک کرنے کی دعوت دی اور زور دیا کہ ہمارے مزاحمتی عوام کا عزم قابض دشمن اور اس کی فاشسٹ حکومت کے منصوبوں کے سامنے ایک ناقابلِ تسخیر بند ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قابض حکام نے طولکرم شہر کے جنوب مشرق میں واقع “افنی حیفتس” یہودی کالونی کی توسیع کے لیے ایک سٹرکچرل پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جسے اسرائیلی پلاننگ سینٹر پر شائع کیا گیا۔

Tags: HamasIsraeliOccupationIsraeliSettlementsPalestinianLandSettlementExpansionwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.