• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 31 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینا، قابض اسرائیل کی وحشیانہ فطرت کا اظہار ہے: حماس

حماس نے عالمی برادری سے اسرائیلی اقدامات کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا

منگل 31-03-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینا، قابض اسرائیل کی وحشیانہ فطرت کا اظہار ہے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی نام نہاد پارلیمنٹ کنیسٹ کی جانب سے نام نہاد ’فلسطینی اسیران کے لیے سزائے موت کے قانون‘ کی حتمی منظوری دشمن کی خونی فطرت ، اس کے قتل و غارت گری اور دہشت گردی پر مبنی طریقہ کار کی عکاس ہے، نیز یہ اقدام مہذب ہونے اور انسانی اقدار کی پاسداری کے حوالے سے اس کے بارہا کیے جانے والے جھوٹے دعووں کی قلعی کھولتا ہے۔

یہ فاشسٹ ’قانون‘ خون کی پیاسی مجرمانہ گینگ کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور ایک ایسا خطرناک ریکارڈ قائم کرتا ہے جس سے قابض صہیونی عقوبت خانوں کے اندر ہمارے ہیرو اسیران کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

یہ فیصلہ ایک بار پھر اس حقیقت کی تصدیق کرتا ہے کہ غاصب دشمن اور اس کے قائدین بین الاقوامی قانون کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تمام انسانی اقدار و بین الاقوامی معاہدوں کو پس پشت ڈال چکے ہیں۔

ہم عالمی برادری، دنیا بھر کے حریت پسندوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور خاص طور پر اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مجرمانہ سرکشی کو روکنے اور ہمارے اسیران کو قابض اسرائیل کے جبر سے بچانے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئیں۔

ہم اپنے تمام عوام، اندرون و بیرون ملک بسنے والے فلسطینیوں، تمام دھڑوں اور قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بہادر اسیران کی حمایت کے لیے سیاسی، قانونی اور میڈیا سمیت تمام میدانوں اور محاذوں پر متحرک ہو جائیں۔

صہیونی دشمن اور اس کے مجرم قائدین کو اپنی ان فاشسٹ پالیسیوں کے نتائج بھگتنا ہوں گے جن کا جواب اس جرم کی سنگینی کے برابر دیا جائے گا۔

Tags: Ceasefire ViolationsDeath PenaltygazaHamasHuman Rights ViolationsInternational LawisraelPalestinian Prisonerspolitical arrestsWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.