• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کھلی جارحیت ہیں، حماس

حماس نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری حملے سیز فائر معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

منگل 10-02-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کھلی جارحیت ہیں، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل "جھوٹے” بہانوں کی آڑ میں شہری گھروں کو نشانہ بنا کر غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

حازم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سنگین خلاف ورزیاں ان تمام ثالثوں اور ضامن ممالک کی کوششوں کو پسِ پشت ڈالنے کے مترادف ہیں جو غزہ میں امن کے تسلسل کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے ان تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک واضح موقف اختیار کریں تاکہ قابض اسرائیل کو ان خلاف ورزیوں سے باز رہنے اور معاہدے کی پاسداری کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ آج بھی قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں پانچ فلسطینی شہری جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔ قابض دشمن گذشتہ سنہ 10 اکتوبر سے نافذ العمل سیز فائر معاہدے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہا ہے۔ غزہ میں بمباری، فائرنگ اور شہریوں کے گھروں کو بارود سے اڑانے کے ان جرائم کے نتیجے میں گذشتہ سنہ اکتوبر سے اب تک 581 شہری شہید اور 1553 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: CeasefireViolationgazaGazaUnderAttackHamasHumanRightsViolationsIsraeliAggressionIsraeliOccupationMiddleEastConflictOccupiedPalestinePalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.