• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 21 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

9500 فلسطینی اسیران کی آزادی کے لیے عالمی مداخلت کی اپیل: حماس

حماس نے صہیونی سزائے موت کے قانون کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ 18-04-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
9500 فلسطینی اسیران کی آزادی کے لیے عالمی مداخلت کی اپیل: حماس
0
SHARES
30
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قابض دشمن کے عقوبت خانوں سے اسیران کی رہائی کا مسئلہ قومی تحریک کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گا۔ تحریک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسیران کے خلاف جاری ہولناک انسانی حقوق کی پالمایوں کو روکنے کے لیے فوری اور ہنگامی مداخلت کرے، بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب قابض اسرائیل نے "اسیران کو سزائے موت” دینے کا نسل پرستانہ قانون منظور کر رکھا ہے۔

حماس نے 17 اپریل کو منائے جانے والے "یوم اسیر فلسطینی” کے موقع پر جاری کردہ ایک پریس بیان میں واضح کیا کہ یہ دن ایک ایسے المیہ کے سائے میں آیا ہے جس میں لگ بھگ 9500 اسیران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، جن میں 300 معصوم بچے اور 84 خواتین بھی شامل ہیں۔

تحریک نے سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ان 1500 معتقلین کے مصائب پر بھی روشنی ڈالی جنہیں خفیہ مراکز میں قید رکھا گیا ہے، جہاں وہ بدترین قسم کے نفسیاتی و جسمانی تشدد اور جبری گمشدگی کا سامنا کر رہے ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قابض اسرائیل کی فاشسٹ حکومت کا اسیران کو سزائے موت دینے کے قانون کی جانب بڑھنا بین الاقوامی انسانی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تحریک کا کہنا تھا کہ یہ قانون ایک بار پھر قابض اسرائیل کا نسل پرستانہ چہرہ اور اس کے ان سنگین جرائم کی سفاکیت کو بے نقاب کرتا ہے جو کبھی پرانے نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کے مرتکب سزا سے بچ سکیں گے۔

حماس نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل اور بین الاقوامی اداروں سے ہنگامی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور تحقیقاتی کمیٹیوں کو قابض صہیونی عقوبت خانوں کا دورہ کرنے اور اسیران کے حالات کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کریں۔

تحریک نے اغوا کیے گئے اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے فلسطینیوں کی زندگیوں کی تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے ان کے دانستہ قتل پر عالمی خاموشی کی شدید مذمت کی۔

اپنے بیان کے اختتام پر تحریک نے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی عالمی عوامی تحریک کو سراہا اور فلسطینی عوام، عرب امت اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ 17 اپریل کو اسیران کے منصفانہ کاز کی حمایت کا عالمی دن بنائیں۔

تحریک نے تمام اسیران اور اسیرات کو یقین دلایا کہ وہ ان کی رہائی اور وفاداری کے عہد کو پورا کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور تمام وسائل بروئے کار لائے گی، تاکہ ان کی قربانیوں اور سلاخوں کے پیچھے ان کے صمود کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے یہاں تک کہ وہ مکمل آزادی حاصل کر لیں۔

Tags: Administrative Detentiondeath penalty lawdetainees rightsGaza StripHamasHuman Rights Violationsinternational interventionIsraeli LegislationMiddle East ConflictPalestinian Prisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.