• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

وسطی غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں امن کونسل بھی شریک جرم ہے: حماس

جمعرات 19-11-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
وسطی غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں امن کونسل بھی شریک جرم ہے: حماس
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ-(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی جانب سے زمینی فوجی جارحیت کا تسلسل امن کونسل اور اس کے نمائندے نیکولےملادینوف کی مکمل ملی بھگت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظم خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے جو اپنے حالیہ بیان میں بھی قابض اسرائیل کے مؤقف کی ترجمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حازم قاسم نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ جارحیت ایک سال سے زائد عرصہ قبل غزہ امن سربراہی اجلاس شرم الشیخ میں شریک ہونے والے تمام ممالک کے ساتھ قابض اسرائیل کا کھلا مذاق اور غزہ کی پٹی میں حالات کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ثالث و ضامن ممالک کی کوششوں کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی کارروائیوں میں شدت لانے کا اصل مقصد جبری بے دخلی کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پٹی کے باقی ماندہ حصے کو تباہ کرنا ہے، جس کے لیے اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے جاری کردہ عرب سربراہی اجلاسوں کی قراردادوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے بدھ کو صلاح الدین شاہراہ کے اطراف میں فوجی جارحیت شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں البریج کیمپ کے شمال مغربی اور النصیرات کیمپ کے شمال مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس میں تین رہائشی بلاکس شامل ہیں، جس سے علاقے اور اس کے گرد و نواح میں قائم پناہ گزین مراکز میں مقیم ہزاروں بے گھر افراد کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ادھر غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بدھ کی شام وسطی گورنریٹ میں قابض اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کارروائیوں سے چھ پناہ گزین مراکز کے اندر مقیم پانچ ہزار سے زائد بے گھر افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں اور ایسے وقت میں جب انہیں سمونے کے لیے کوئی محفوظ مقام یا متبادل مراکز دستیاب نہیں ہیں، یہ صورتحال جبری نقل مکانی کی نئی لہروں کا پیش خیمہ بن رہی ہے۔

Tags: CeasefireViolationsCentralGazaGazaAttacksHamasIsraeliAggressionIsraeliOccupationpalestinePeaceCouncil
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.