• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

انجیلی صیہونیت کی توسیع، ہاکابی کے بیان پر فلسطینی کلیسا امور کی تنقید

مائیک ہاکابی کے بیانات خطے میں مذہبی اور سیاسی کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں

پیر 23-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
انجیلی صیہونیت کی توسیع، ہاکابی کے بیان پر فلسطینی کلیسا امور کی تنقید
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی کلیساؤں کے امور کی اعلیٰ صدارتی کمیٹی نے غاصب اسرائیلی پالیسیوں کو مذہبی لبادے میں چھپانے کی کوششوں کو ایک "خطرناک انحراف” قرار دیا ہے۔ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی تنازعے کو مذہبی اور عقائدی رنگ دینے سے عالمی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیٹی نے تل ابیب میں متعین امریکی سفیر مائیک ہاکابی کے اس ٹیلی ویژن خطاب پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں اس نے مشرق وسطیٰ میں غاصب اسرائیل کے ناجائز قبضے کی توسیع کی حمایت کی تھی۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ غاصبانہ قبضے اور بستیوں کی توسیع کے لیے مذہبی جواز تراشنا اخلاقی اور الہیاتی طور پر ایک سنگین انحراف ہے۔

کمیٹی نے مائیک ہاکابی کے ان بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ "نیل سے فرات تک” کے پورے خطے پر غاصب اسرائیل کا نام نہاد "توراتی حق” ہے۔ کمیٹی نے اسے مذہبی تاویلات کا وہ خطرناک استعمال قرار دیا جو استعماری اور توسیعی سیاسی منصوبوں کو سہارا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

امریکی صحافی ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں ہاکابی نے کہا تھا کہ انہیں پورے مشرق وسطیٰ پر غاصب اسرائیل کے قبضے میں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔ اس نے اس سفاکیت کو مذہبی تشریحات اور "دریائے نیل سے فرات تک توراتی حق” کے خود ساختہ دعوؤں کی بنیاد پر جائز قرار دینے کی مذموم کوشش کی۔

کمیٹی نے مزید کہا کہ ہاکابی کے یہ بیانات ان تمام بین الاقوامی کوششوں کے منافی ہیں جو غاصبانہ قبضے کے خاتمے، عوام کے حقوق کے احترام اور انسانی وقار پر مبنی منصفانہ اور جامع امن کے لیے کی جا رہی ہیں۔ یہ خطاب نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے بلکہ خود مسیحی پیغام کے جوہر اور بائبل کی تعلیمات سے بھی متصادم ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ مذہبی نصوص کو ان کے تاریخی اور الہیاتی تناظر میں سمجھا جانا چاہیے اور انہیں کسی قوم کو نکالنے یا ان کے قومی حقوق غصب کرنے کے لیے استعمال کرنا کسی صورت جائز نہیں۔ نام نہاد "توراتی حق” کا دعویٰ مذہب کی توہین اور اس کے روحانی و اخلاقی پیغام کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ یہ ان سیاسی الہیاتی تحریکوں کا تسلسل ہے جنہیں "صیہونی مسیحیت” کہا جاتا ہے، جو انصاف اور انسانی حقوق کی قیمت پر اپنے سیاسی ایجنڈوں کے لیے مذہبی عقیدے کا استحصال کرتی ہیں۔

فلسطینی کمیٹی نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے نظریات سیاسی تنازع کو مذہبی جنگ میں بدل دیں گے، جس سے علاقائی اور عالمی استحکام کو براہ راست خطرہ لاحق ہوگا اور مذہبی انتہا پسندی کو ہوا ملے گی۔ فلسطینی عوام کے حقوق کا انکار تاریخی فلسطینی مسیحی وجود کے لیے بھی خطرہ ہے اور یہ غاصبانہ قبضے، الحاق اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کو ایک نظریاتی چھتری فراہم کرتا ہے جس کا نشانہ مسلمان اور مسیحی دونوں بن رہے ہیں۔

بیان میں امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان بیانات پر اپنا موقف واضح کرے تاکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی ذمہ داریوں کے مطابق ہو۔ کمیٹی نے دنیا بھر کے مسیحیوں اور کلیساؤں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی مسیحیوں کی آواز سنیں جو اس سرزمین کے وارث اور اس کی تاریخ کے زندہ گواہ ہیں اور ایسے کسی بھی نظریے کو مسترد کر دیں جو ظلم کو جواز فراہم کرنے یا غاصبانہ قبضے کو دوام دینے کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑھتا ہے۔

یاد رہے کہ ہاکابی کے یہ بیانات غاصب اسرائیل کے توسیعی عزائم کا حصہ ہیں۔ سنہ 2025ء میں 12 اگست کو بنجمن نیتن یاھو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ "گریٹر اسرائیل” کے تصور سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ اس صیہونی نظریے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ کئی عرب ممالک کے حصے بھی شامل ہیں، جس پر پورے خطے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Tags: Evangelical ZionismgazaisraelMiddle EastMike HuckabeeMisleading StatementpalestinePalestinian Church AffairsPalestinian RightsReligious Affairs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.