• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

گلوبل صمود فلوٹیلا کی 54 جہازوں اور 500 کارکنوں کے ساتھ ترکیہ سے روانگی

زہ کی پٹی پر مسلط کردہ ظالمانہ اسرائیلی حصار کو توڑنے کی ایک نئی اور جرات مندانہ کوشش کے طور پر گلوبل صمود فلوٹیلا جمعرات و ترکیہ کے بحیرہ روم کے ساحلی شہر مرمریس سے روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔

جمعہ 15-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
گلوبل صمود فلوٹیلا کی 54 جہازوں اور 500 کارکنوں کے ساتھ ترکیہ سے روانگی
0
SHARES
17
VIEWS

استنبول – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ ظالمانہ اسرائیلی حصار کو توڑنے کی ایک نئی اور جرات مندانہ کوشش کے طور پر گلوبل صمود فلوٹیلا جمعرات و ترکیہ کے بحیرہ روم کے ساحلی شہر مرمریس سے روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس انسانی مشن میں 54 بحری جہاز اور 500 سے زائد بین الاقوامی سماجی کارکن اور یکجہتی کے علمبردار شریک ہیں۔

اس بات کا اعلان فلوٹیلا کی انتظامیہ کے اراکین نے جنوب مغربی ترکیہ کے صوبہ موغلا کے شہر مرمریس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس میں سمیرہ آق دنيز اوردو، ایمان المخلوفی، سیف ابو کشک، کو تينموانغ اور نتالیا ماریا سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قابض اسرائیل کی مسلسل دھمکیوں کے باوجود غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

فلوٹیلا کے رکن اور فلسطینی نژاد ہسپانوی سماجی کارکن سیف ابو کشک نے کہا کہ قابض اسرائیل نہ تو انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے اور نہ ہی بین الاقوامی قانون کو مانتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سماجی کارکنوں نے گذشتہ برسوں کے دوران فلسطین میں ہونے والے تمام تر ہولناک واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ محاصرہ توڑنے کے اس سفر کو ہر صورت آگے بڑھائیں گے۔

ابو کشک نے مزید بتایا کہ مرمریس سے غزہ کی جانب 54 جہاز روانہ ہوں گے جن میں فریڈم فلوٹیلا اتحاد کے پانچ بڑے جہاز بھی شامل ہیں۔ اس مشن میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد افراد شریک ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل دانستہ طور پر بھوک کو ہتھیار بنا کر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ مغربی کنارے میں بھی نوآبادیاتی مہم چلا رہا ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل کی فوج نے گذشتہ 29 اپریل کو یونانی جزیرے کریز کے قریب عالمی سمندری حدود میں گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہازوں پر حملہ کیا تھا جس میں 39 ممالک سے تعلق رکھنے والے 345 شرکاء شامل تھے۔ اس وقت قابض اسرائیل نے 21 کشتیاں اور ان پر سوار 175 سماجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ باقی کشتیاں یونانی علاقائی حدود کی جانب اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہی تھیں۔

یہ اقدام سنہ 2007 سے غزہ کی پٹی پر مسلط اس اسرائیلی حصار کو توڑنے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے جس نے وہاں انسانی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ اکتوبر سنہ 2023 میں شروع ہونے والی نسل کشی کی جنگ، بڑے پیمانے پر تباہی اور غزہ کے اندر 15 لاکھ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بعد اس انسانی بحران میں ناقابل بیان حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

Tags: #TurkeyActivistsbreaking newsGaza StripGlobal Sumud FlotillaHumanitarian Aidmaritime convoyMiddle EastShipsSolidarity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.