(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل نے الجوہرہ ٹاور کو مئی کے وسط میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران بمباری کرکے ملبے میں تبدیل کردیا تھا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ میں مئی کے مہینے میں صہیونی جارحیت کے ہاتھو ں تباہی کے دوران کثیر منزلہ عمارت’الجوھرہ ٹاور جو صہیونی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہوگئی تھی ،عمارت کے وسیع اراضی پر پھیلے بھاری ملبے کو ہٹانے کے لیے اقوام متحدہ کےادارے ’یو این ڈی پی جو ایک پیشہ ور ادارہ ہے کی جانب سےپہنچنے والی امدادی ٹیم اور ہیوی مشینری کی مدد سے منتقلی کا کام لیا جائے گا۔
غزہ میں سیکرٹری محنت ہاؤسنگ ناجی سرحان نے بتایا کہ گہری انجینیرنگ اسٹڈی کے بعد اس کثیر منزلہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ عمارت کا ایک حصہ اب بھی کھڑا ہے مگر اسے گرایا جائے گا۔ ملبے ہٹانے کا کام انتہائی احتیاط کےساتھ کیا جائے گا تاکہ اس آپریشن میں مقامی آبادی متاثر نہ ہو۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے الجوہرہ ٹاور کو مئی کے وسط میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران بمباری کرکے ملبے میں تبدیل کردیا تھا۔