(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنیو نیوز نے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ موشے راز کو گفتگو کرنے کا موقع دیا جس نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی۔
تفصیلات ک مطابق گذشتہ روز جیونیوز نے اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے رکن موشے راز کو مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے جس میں 64 بچوں 38 خواتین اور 17 ضعیف العمر افرادسمیت 321 افراد کو وحشیانہ بمباری میں شہید کیا گیااس حوالے سے اسرائیلی مؤقف کیلئے موقع دیا گیا ۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کسی میڈیا ہاؤس نے دہشتگردی کا مرکز اسرائیلی کنیسٹ کے رکن کو مظلوم فلسطینیوں پر بے تحاشہ ظلم کرنے کے باوجود اپنی ریاستی دہشتگردی کا جواز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔
موشے راز نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بمباری فلسطین پر ہو یا اسرائیل پر فوری بند ہونا چاہئے جبکہ انھوں نے اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر حماس کی جانب سے فطری اور حق بجانب رد عمل کی مذمت کی ۔
پاکستانی عوام نے جیونیوز سے سوال کیا ہے کہ کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور نہتے مسلمانوں پر بدترین ظلم کرنے والے غیر قانونی صیہونی ملک اسرائیل کے حمایتیوں اور نمائندوں کا مؤقف لیا جارہا ہے تو کیا کل مقبوضہ فلسطین میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم پر مودی کا مؤقف بھی لیا جائے گا؟
اسرائیلی سیاست دان کی پاکستانی نشریاتی ادارے جیونیوز پر فلسطین کے مقابلے میں اسرائیلی مؤقف کی حمایت نے آئین پاکستان کی دھجیاں اڑادی ہیں