• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 فلسطینی شہید، 5 زخمی

وزارت صحت فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں تین شہداء اور پانچ زخمی لائے گئے ہیں۔

جمعرات 11-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 فلسطینی شہید، 5 زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں تین شہداء اور پانچ زخمی لائے گئے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت ہے جب شہری دفاع کے عملے اور ایمبولینسوں کا ملبے تلے دبے اور سڑکوں پر موجود متعدد متاثرین تک پہنچنا تاحال ناممکن بنا ہوا ہے۔

وزارت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دس اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 981 ہو چکی ہے ۔اس کے علاوہ 3,104 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران متعلقہ ٹیمیں 783 لاشوں کو ملبے سے نکالنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ مجموعی اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی سفاکیت کے نتیجے میں شہداء کی کل تعداد 72,991 اور زخمیوں کی تعداد 173,212 تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملبے تلے اور متاثرہ علاقوں میں موجود متعدد متاثرین تک رسائی کا ناممکن ہونا حتمی اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں مشکل میدانی حالات کے باوجود اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: Gaza ConflictGaza NewsHumanitarian CrisisInjured PalestiniansMiddle East ConflictPalestine NewsPalestinian casualties
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.