• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 19 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری، ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی

غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع شہر خان یونس کے مشرقی حصے میں قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کی سفاکانہ بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان جامِ شہادت نوش کر گیا اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

منگل 19-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
نکبہ کی 78ویں برسی، فلسطینیوں نے درد اور جدوجہد کی یاد تازہ کی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی غاصب افواج نے غزہ کی پٹی کے مشرقی حصوں میں مختلف مقامات پر اندھا دھند فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری کر کے غزہ کی پٹی میں نافذ سیز فائر (یا جنگ بندی) کے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا۔

غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع شہر خان یونس کے مشرقی حصے میں قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کی سفاکانہ بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان جامِ شہادت نوش کر گیا اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی اور طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شہر کے مشرق میں واقع بنی سہیلہ چوک کے قریب قابض اسرائیل کے ڈرون طیارے نے نہتے شہریوں کے ایک گروہ کو وحشیانہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان محمد عبد السلام ابو شاب شہید ہو گئے اور دو دیگر شہری شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض دشمن کے توپ خانے نے آج صبح غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر گولہ باری کی اور انہیں نشانہ بنایا۔

اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نے شہر کے مشرق اور جنوب میں شدید فائرنگ کی، جبکہ دوسری طرف قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے رفح شہر کے ساحلوں کی طرف اندھا دھند گولہ باری اور فائرنگ کی۔

گذشتہ اتوار کو بھی غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 6 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، جبکہ دو دیگر زخمی گذشتہ بمباری میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سنہ 10 اکتوبر کو سیز فائر (یا جنگ بندی) کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے مظلوموں کی تعداد بڑھ کر 877 ہو چکی ہے، جبکہ اس دوران 2602 افراد زخمی ہوئے اور ملبے کے نیچے سے 776 لاشیں نکالی گئیں۔

فلسطینی سرکاری معطیات کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 72,769 اور زخمیوں کی تعداد 172,704 تک جا پہنچی ہے۔

Tags: Airstrikesbreaking newsCasualtiesConflictGaza StripinjuriesisraelMiddle Eastpalestineshooting
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.