• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

انروا کی وارننگ، غزہ میں جلدی بیماریوں میں اضافہ، صورتحال تشویشناک

پوری پٹی میں پھیلے ہوئے گنجان آباد پناہ گزین کیمپوں میں جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، جبکہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ صورتحال مزید سنگین ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں

بدھ 06-05-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
انروا کی وارننگ، غزہ میں جلدی بیماریوں میں اضافہ، صورتحال تشویشناک
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں ایک نئے طبی بحران کے سر اٹھانے پر خبردار کیا ہے، جہاں پوری پٹی میں پھیلے ہوئے گنجان آباد پناہ گزین کیمپوں میں جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، جبکہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ صورتحال مزید سنگین ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور بحالی کے ذمہ دار اقوام متحدہ کے ادارے (انروا) کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جلدی انفیکشن کے کیسز میں گذشتہ مہینوں کے دوران 3 گنا اضافہ ہوا ہے، درجہ حرارت میں اضافے، پناہ گزینوں کے بے پناہ اژدہام، صفائی کے نظام کی ابتری اور صاف پانی کی قلت نے خارش، چیچک اور دیگر جلدی امراض کے پھیلاؤ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر دیا ہے، جس سے خاص طور پر بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

موسم گرما قریب آنے کے ساتھ ہی محصور غزہ میں متاثرہ خاندان اور صحت کے حکام ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ سنہ 2024ء جیسے حالات دوبارہ پیدا نہ ہوں، جب غزہ میں کم از کم ایک لاکھ 50 ہزار افراد جلدی امراض کا شکار ہوئے تھے۔

بیماریوں کے اس پھیلاؤ اور طبی عملے کی ان سے نمٹنے میں ناکامی کی بنیادی وجہ طبی آلات اور ادویات کی وہ شدید قلت ہے جو قابض اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔

اگرچہ گذشتہ اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں سیز فائر نافذ ہے، تاہم قابض اسرائیل غزہ مختلف علاقوں کو بمباری اور حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے ساتھ ساتھ اہل غزہ پر مکمل محاصرہ بھی برقرار ہے جس نے بنیادی طبی آلات کی درآمد کو شدید محدود کر دیا ہے۔

دستیاب طبی سامان کی قلت کے باعث غزہ کی پٹی میں فلسطینی اپنے پیاروں کے علاج کے لیے گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لینے پر مجبور ہیں، کیونکہ قابض اسرائیل کا محاصرہ صحت کے حکام کی بیماریوں کو روکنے کی کوششوں میں مسلسل رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پناہ گزینوں کے خیموں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ میں انسانی حالات تیزی سے ابتری کی طرف جا رہے ہیں۔

دوجارک نے گذشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فیلڈ ٹیموں نے آبادی کے درمیان کیڑے مکوڑوں کی بہتات اور جلدی انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی تصدیق کی ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گزین مراکز میں مارچ کے دوران یہ انفیکشن 3 گنا سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحران اب تقریباً 10 ہزار افراد کو متاثر کر رہا ہے جبکہ جنوری میں یہ تعداد 3 ہزار کے قریب تھی، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صفائی ستھرائی کے سامان جیسے شیمپو، کیڑے مار ادویات اور جوؤں کے خاتمے کے سامان کی وسیع تر فراہمی کو یقینی بنائے، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال ایک بڑی طبی وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

طبی عملہ بنیادی اشیاء کی شدید قلت کے باوجود جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ہزاروں خیموں کو جراثیم سے پاک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Tags: Gaza StripHealth CrisisHospitalsHumanitarianMiddle EastpalestinePublic HealthSkin DiseasesSummerUNRWA
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.