• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کی الرمال کالونی پر اسرائیلی بمباری، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

منگل 14-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کی الرمال کالونی پر اسرائیلی بمباری، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ شہر کے مغرب میں واقع الرمال کالونی میں داؤد ٹاور کے قریب قابض اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پیر کی شام ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں حی الرمال کے علاقے میں داؤد ٹاور کے قریب ایک کیفے کو قابض اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شہری اسلام ہشام قنیطہ جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قابض اسرائیل اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ اکتوبر سے اب تک 754 شہری شہید اور 2100 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 72,333 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,202 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ ہزاروں متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں کیونکہ قابض دشمن کی سفاکیت اور مسلسل بمباری کے باعث شہری دفاع اور امدادی ٹیموں کے لیے ان تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

Tags: airstrike GazaAl Rimal Gazacivilian injuriesGaza bombingGaza StripHumanitarian CrisisIsraeli airstrikeMiddle East ConflictPalestinian casualtiesWar in Gaza
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.