• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے نو فلسطینی اسیر قابض اسرائیلی قید سے آزاد

فلسطینی ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے اسیران کو حراست کے دوران بدترین جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا رہا، جس کے اثرات ان کی صحت پر نمایاں ہیں۔

جمعرات 05-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کے نو فلسطینی اسیر قابض اسرائیلی قید سے آزاد
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی اسیران کو رہا کر دیا ہے جنہیں کئی ماہ تک اسرائیلی زندانوں اور تفتیشی و حراستی مراکز میں قید رکھا گیا تھا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض دشمن کی جیلوں سے رہا ہونے والے نو فلسطینی اسیران غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں واقع شہداء الاقصیٰ ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔

اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے اسیران میڈیا نے ایک مختصر بیان میں وضاحت کی ہے کہ ریڈ کراس کی ایک گاڑی نے رہا ہونے والے ان اسیران کو قابض دشمن کے ایک فوجی چیک پوائنٹ سے شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا۔

طبی ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے والے اسیران کے نام درج ذیل ہیں:

اکتیس سالہ محمد احمد محمد دغمش، سینتیس سالہ محمد انور محمد دغمش، اٹھارہ سالہ احمد ایاد محمد البراوی، اٹھارہ سالہ محمد صائب عبد الحفیظ البراوی، بیس سالہ کرم نافذ محمود ابو میہ، انتیس سالہ طارق نعیم فہیم العجلہ، بائیس سالہ احمد ابراہیم موسیٰ الشاعر، اکتالیس سالہ شادی رمضان العبد المقید اور اکیس سالہ صقر عبد الفتاح علی ابو شقورہ۔

رہا ہونے والے ان اسیران کے جسموں پر قابض دشمن کی قید کے دوران برتی جانے والی سفاکیت اور غیر انسانی سلوک کے واضح اثرات نمایاں ہیں، جنہیں اب طبی معائنے اور علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

Tags: gazaGazaUpdatesHumanRightsIOFIsraeliOccupationMiddleEastConflictPalestinianFreedomPalestinianNewsPalestinianPrisonersPrisonerRelease
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.