• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مظلوم فلسطینی نوجوان خاتون شہید

مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں جاری، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے

جمعرات 02-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مظلوم فلسطینی نوجوان خاتون شہید
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں گذشتہ آدھی رات کو سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران قابض اسرائیلی افواج کی اندھادھند فائرنگ سے زخمی ہونے والی ایک فلسطینی دوشیزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 19 سالہ فلسطینی لڑکی روان فیاض قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی غزہ میں واقع مغازی کیمپ کے مشرقی سمت سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئیں۔

غاصب دشمن کی فوجی گاڑیوں نے وسطی غزہ کے علاقے بوریج کیمپ کے مشرق اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرقی علاقوں میں بھی شدید فائرنگ کی۔

دریں اثنا قابض اسرائیل کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر کے شمالی حصوں پر گولہ باری کی جبکہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے مواصی رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بھی اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی افواج گذشتہ 11 اکتوبر سنہ 2025ء سے غزہ کی پٹی میں سیز فائر اور تہیہ کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ ان خلاف ورزیوں میں توپ خانے اور فضائیہ کی بمباری، فوجی گاڑیوں اور بحری بیڑوں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں اور تنصیبات کو بارود سے اڑانے کی سفاکانہ کارروائیاں شامل ہیں۔

معاہدے کے بعد سے ہونے والی ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 714 شہری شہید اور 1,940 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ملبے کے نیچے سے 756 شہدا کے جسد خاکی نکالے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے جاری کردہ مجموعی اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس بدترین نسل کشی اور جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی کل تعداد 72,289 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 172,040 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Tags: gazaGazaUnderAttackHumanRightsIsraeliAttackpalestinePalestinianMartyrStopIsraeliAggression
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.