• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: قابض اسرائیلی فائرنگ میں شہید فلسطینی کی لاش برآمد

نیٹزاریم کے علاقے میں چند روز قبل شہید ہونے والے فلسطینی کا جسدِ خاکی برآمد ہوا۔

ہفتہ 21-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ: قابض اسرائیلی فائرنگ میں شہید فلسطینی کی لاش برآمد
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں ایمبولینس عملے نے جمعہ کے روز غزہ شہر کے جنوب میں قابض اسرائیلی افواج کی گولیوں کا نشانہ بن کر کئی روز قبل جام شہادت نوش کرنے والے ایک فلسطینی کی میت نکال لی ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق یہ میت غزہ شہر کے جنوب میں واقع علاقے نیٹزاریم سے ملی ہے جہاں قابض اسرائیلی افواج نے چند روز قبل فائرنگ کر کے اس فلسطینی کو شہید کر دیا تھا۔

دوسری جانب آج غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

شمالی غزہ کی پٹی ہی میں ایک اور اندوہناک واقعے میں قابض اسرائیل کے کواڈ کاپٹر ڈرون نے شہری فادی خلیف کے خیمے پر بم گرایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں فضائی غارات، توپ خانے کی گولہ باری اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Tags: gazaGazaCasualtiesIsraeliAttacksIsraeliOccupationNetzarimPalestinianBodiesPalestinianMartyrPalestinianResistanceWarImpactwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.