• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ: غزہ میں ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کی فوری ضرورت

ہزاروں خاندان ملبے میں گھرے ہوئے ہیں اور بنیادی سہولیات مفقود ہیں۔

جمعہ 16-01-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
اقوام متحدہ: غزہ میں ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کی فوری ضرورت
0
SHARES
4
VIEWS

نیو یارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اس امر پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں تباہی کے پہاڑ بنے ملبے کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کی فوری اور ناگزیر ضرورت ہے۔

گوتیریس کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ میں ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری آلات کی فراہمی اشد ضروری ہے مگر افسوسناک طور پر ایسے آلات کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی اب بھی حالیہ شدید موسمی طوفانوں کے تباہ کن اثرات کا سامنا کر رہے ہیں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے ان کی مشکلات کو دوچند کر دیا ہے۔

اسی تناظر میں گوتیریس نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی امداد کی ترسیل بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنائی جانی چاہیے تاکہ محصور فلسطینی عوام کی جان بچانے والی ضروریات پوری ہو سکیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ غزہ میں سیز فائر معاہدے پر مکمل اور دیانت دارانہ عمل درآمد ناگزیر ہے جو بین الاقوامی قانون کے مطابق دو ریاستی حل کی جانب ایک ناقابلِ واپسی راستہ ہموار کر سکتا ہے۔

Tags: EmergencygazaGazaWarHeavyMachineryHumanitarianAidMiddleEastpalestineReconstructionReliefUN
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.