• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی دہشتگردی میں صحافی نورالدین عبدہ شہید، شہید صحافیوں کی تعداد 213 ہو گئی

الکرامہ اسکول پر ہونے والی دو فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

بدھ 07-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی دہشتگردی میں صحافی نورالدین عبدہ شہید، شہید صحافیوں کی تعداد 213 ہو گئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے بدھ کی صبح غزہ کے مشرقی علاقے التفاح میں واقع مدرسہ الکرامہ پر کی گئی بمباری کے دوران مقامی صحافی نورالدین مطر عبدہ شہید ہو گئے۔ وہ اس وقت الشرق نیوز اور ریڈیو الرأی کے نمائندے کی حیثیت سے موقع پر موجود تھے اور صیہونی جارحیت کی کوریج کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، نورالدین عبدہ کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے براہ راست نشانہ بنایا۔

الکرامہ اسکول پر ہونے والی دو فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نورالدین عبدہ کی شہادت کے بعد، اسرائیل کی جاری جارحیت کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری میڈیا آفس نے اس بربریت کو صحافیوں کے خلاف منظم مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

میڈیا دفتر نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل، امریکی حکومت اور ان کے اتحادی ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو ان جرائم کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی صحافتی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں کے قتل عام کی مذمت کریں اور ان جرائم میں ملوث عناصر کو عالمی عدالتوں کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ساتھ ہی صحافیوں کو تحفظ دینے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدغاصب ؎غزہفلسطینینسل کشینورالدین عبدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.