• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں قابض اسرائیل کی گولہ باری اور عمارتوں کی تباہی کا سلسلہ جاری

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں شہری علاقوں پر گولہ باری اور فضائی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

منگل 10-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں قابض اسرائیل کی گولہ باری اور عمارتوں کی تباہی کا سلسلہ جاری
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج نے آج منگل کے روز مسلسل 122 ویں دن بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں اور قطاع غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کرنے سمیت رہائشی عمارتوں کو بارود سے اڑانے کا سلسلہ برقرار رکھا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض دشمن کے طیاروں نے آج صبح قطاع غزہ کے جنوبی شہر رفح پر 5 فضائی حملے کیے۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح غزہ شہر کے جنوب مشرقی محلے زیتون میں قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

نام نگار نے بتایا کہ قابض دشمن کی توپ خانے نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ قطاع کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مشرقی حصے میں دو مقامات پر عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا اور شہر کے وسط میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

اسی طرح قابض افواج نے غزہ شہر کے مشرق میں بھی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کی جبکہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے قطاع کے جنوب میں سمندر کی جانب سے شدید گولہ باری کی۔

گذشتہ روز پیر کو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہوئے جن میں سے 4 افراد غزہ شہر کے مغرب میں سویدی النصر کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں لقمہ اجل بنے۔

جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز سے لے کر اب تک قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 612 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں جن میں 194 بچے اور 83 خواتین شامل ہیں جبکہ 1541 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سنہ 2023ء میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس نسل کشی کی جنگ میں اب تک قابض افواج 72 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید اور تقریباً 1 لاکھ 72 ہزار کو زخمی کر چکی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ شہری انفراسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد حصہ وسیع پیمانے پر تباہ ہو چکا ہے جس کی تعمیرِ نو کی لاگت کا تخمینہ اقوام متحدہ نے تقریباً 70 ارب ڈالر لگایا ہے۔

Tags: #WarCrimesAirstrikesBuildingDestructiongazaGazaUnderAttackHumanRightsViolationsIsraeliAggressionIsraeliOccupationOccupiedPalestinePalestinianCivilians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.