• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ظالمانہ ناکہ بندی اور سرد موسم نے غزہ میں شیر خوار کی جان لے لی

قابض فوج کی ناکہ بندی نے انسانی امداد کو محدود کر دیا، جس سے بچوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

ہفتہ 24-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
ظالمانہ ناکہ بندی اور سرد موسم نے غزہ میں شیر خوار کی جان لے لی
0
SHARES
34
VIEWS

خان یونس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں جمعہ کے روز شدید سردی کے باعث ایک شیر خوار بچہ جان کی بازی ہار گیا، یہ سانحہ قابض اسرائیل کے محاصرے اور انسانی وسائل کی منظم تباہی کے سائے میں پلنے والے انسانی المیے کی ایک دردناک جھلک ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق چھ ماہ کا شیر خوار بچہ یوسف عمر ابو حمالہ مواصی خان یونس کے علاقے میں قائم اپنی خیمہ نما رہائش گاہ میں شدید سردی کے باعث وفات پا گیا، جہاں وہ اپنے بے گھر خاندان کے ہمراہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور تھا۔

بچے ابو حمالہ کی وفات کے بعد غزہ پٹی میں موسم سرما کے آغاز سے اب تک شدید سردی کے باعث جان سے جانے والے بچوں کی تعداد 11 تک جا پہنچی ہے، یہ سب ایسے حالات میں ہوا ہے جب امدادی سامان کی شدید قلت ہے اور حرارت کے بنیادی ذرائع مکمل طور پر ناپید ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ غزہ پٹی میں انسانی حالات کی سنگینی کو بے نقاب کرتا ہے، بالخصوص بچوں اور بے گھر افراد کے لیے جو کمزور اور غیر محفوظ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں اور سرد موسم کا مقابلہ کرنے کی کسی صلاحیت سے محروم ہیں۔

غزہ پٹی کے باسی رہائش اور علاج کی سہولیات کے فقدان کا شکار ہیں اور ایندھن کی قلت کے باعث حرارت کے ذرائع میسر نہیں، یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب علاقے پر شدید سرد بارشوں اور طوفانی موسمی دباؤ کا راج ہے۔

Tags: BlockadeChildrenColdWeathergazaGazaUnderAttackHumanitarianCrisisInfantDeathisraelMiddleEastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.