• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں صحت کا سنگین بحران، بڑے انسانی المیے کا خدشہ: وزارت صحت

وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں ادویات، ایندھن اور طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

جمعہ 03-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں صحت کا سنگین بحران، بڑے انسانی المیے کا خدشہ: وزارت صحت
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں سینکڑوں مریضوں کی زندگیوں کو درپیش سنگین خطرات کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کی ہے۔ یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے باعث ہسپتالوں کے اندر بجلی پیدا کرنے والے جنریٹر چلانے کے لیے درکار تیل (لیوبریکینٹس) مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 زخمیوں کو لایا جا سکا ہے جبکہ بڑی تعداد میں شہدا اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں کیونکہ ایمبولینس اور ڈیفنس سول کی ٹیمیں قابض دشمن کی رکاوٹوں کے باعث ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والے سیز فائر کے بعد سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 713 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,943 تک پہنچ گئی ہے اور ملبے سے نکالے گئے شہدا کی تعداد 756 ریکارڈ کی گئی ہے۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی غاصب صہیونی دشمن کی نسل کشی کی مہم کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 72,289 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 172,043 ہو گئی ہے۔

اسی تناظر میں وزارت صحت نے نظامِ صحت کی فوری تباہی کے حوالے سے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ تیل کی عدم دستیابی کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈز (آئی سی یو)، بچوں کے نرسری یونٹس، ڈائیلاسز سینٹرز اور آپریشن تھیٹرز سمیت تمام اہم شعبہ جات کی بندش کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویکسینز اور بلڈ یونٹس کے ضائع ہونے کا بھی شدید خدشہ ہے۔

انجینئرنگ اور طبی آلات کے شعبے کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری، انجینئر بسام الحمادین نے تصدیق کی ہے کہ تیل کی قلت کا برقرار رہنا مریضوں کے لیے حقیقی موت کا پیغام ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ہسپتالوں کا تمام تر انحصار اب صرف بجلی کے جنریٹرز پر ہے۔

وزارت صحت نے امدادی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے باہر سے تیل کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں اور اسے ہسپتالوں اور بنیادی صحت کے مراکز تک ہنگامی بنیادوں پر پہنچانے میں مدد کریں۔

وزارت نے بین الاقوامی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ طبی مراکز کے کام کو جاری رکھنے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر کم از کم 2500 لیٹر تیل کی اشد ضرورت ہے۔

Tags: #HealthCrisisgazaGazaUnderAttackHealthcareHumanitarianCrisisMedicalEmergencypalestineWHO
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.