• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں جاری مظالم کے خاتمے کے لیے حماس کی عالمی فورم سے اپیل

حماس نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جارحیت غزہ میں نسل کشی کے مترادف ہے اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی نقصان بڑھ جائے گا۔

ہفتہ 21-02-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
غزہ میں جاری مظالم کے خاتمے کے لیے حماس کی عالمی فورم سے اپیل
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ "امن کونسل” کے اجلاس کے ردعمل میں قابض اسرائیل نے آج علی الصبح سے مشرقی غزہ کی پٹی میں بمباری، گھروں کو مسمار کرنے اور تباہی و بربادی کے عمل میں مزید تیزی پیدا کر دی ہے۔

اپنے ایک پریس بیان میں حازم قاسم نے کہا کہ قابض دشمن کا یہ سفاکانہ طرز عمل اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اسے کسی بین الاقوامی بات چیت یا عالمی ضمیر کی کوئی پرواہ نہیں ہے، بلکہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اپنے مخصوص اور بدتر ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

حازم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امن کونسل میں شامل تمام فریقین قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کو رکوانے اور سیز فائر کے معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کو لگام دینے کے لیے اپنا حقیقی اور بھرپور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دباؤ بڑھائیں۔

واضح رہے کہ امریکی اور یورپی تعاون کے ساتھ قابض اسرائیلی افواج سات اکتوبرسنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی میں بدترین نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ اس سفاکیت میں معصوم شہریوں کا قتل عام، انہیں بھوکا پیاسا رکھنا، شہروں کی تباہی، جبری ہجرت اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شامل ہیں۔ قابض اسرائیل نے تمام بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو مکمل طور پر پس پشت ڈال رکھا ہے۔

اس جاری نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ قابض دشمن کی جانب سے پیدا کردہ قحط نے کئی فلسطینیوں بالخصوص بچوں کی جانیں نگل لی ہیں، جبکہ وحشیانہ بمباری سے غزہ کے بیشتر شہروں اور علاقوں کا نقشہ ہی مٹ چکا ہے۔

Tags: gazaGenocidePreventionHamasHumanitarianCrisisInternationalPressureIsraeliAggressionMiddleEastCrisisPalestinianRightsPeaceInitiativesUNSecurityCouncil
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.