• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے معذور مریض مصر میں قانونی اور انسانی بحران کا شکار: گارڈین رپورٹ

رپورٹ کے مطابق مریضوں کو علاج اور قانونی حیثیت دونوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جمعہ 10-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
غزہ کے معذور مریض مصر میں قانونی اور انسانی بحران کا شکار: گارڈین رپورٹ
0
SHARES
33
VIEWS

قاہرہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) برطانوی اخبار گارڈین نے ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی کے ان فلسطینیوں کی تکالیف کو اجاگر کیا ہے جنہوں نے صہیونی بمباری کے دوران اپنے اعضاء کھو دیے اور اب علاج کی غرض سے مصر منتقلی کے بعد انتہائی پیچیدہ انسانی اور قانونی حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں 36 سالہ فلسطینی خاتون علا جمال کی کہانی بیان کی گئی ہے جو نومبر سنہ 2023ء میں غزہ کے النصر ہسپتال میں اپنے بچے کو دودھ پلاتے ہوئے اسرائیلی حملے میں اپنا بازو کھو بیٹھی تھیں۔

عالمی ادارہ صحت اور فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک غزہ میں 6 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے اعضاء بمباری کی وجہ سے کاٹنے پڑے ہیں جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصر پہنچنے کے بعد بھی ان زخمیوں کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں کیونکہ ان کے پاس باقاعدہ رہائشی اجازت نامے یا پناہ گزین کا درجہ موجود نہیں ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ان کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

قانونی حیثیت واضح نہ ہونے کی وجہ سے ان زخمیوں کو مصنوعی اعضاء کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کے حصول میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ یہ لوگ اکثر غیر سرکاری تنظیموں کی امداد پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ زخمیوں کو رہائش اور روزگار کے مسائل کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ان پر نفسیاتی اور معاشی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ گارڈین نے کئی ایسے زخمیوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں جو اب اپنے تباہ شدہ گھروں کو واپس جانے کے خواہشمند ہیں کیونکہ وہ مصر میں بے یار و مددگار زندگی گزارنے سے تنگ آ چکے ہیں۔

Tags: Egypt healthcare crisisGaza disabled patientsmedical evacuation GazaPalestinian humanitarian crisisThe Guardian report
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.