• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ صحافیوں اور امدادی کارکنوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام، انروا

انروا نے خبردار کیا کہ غزہ میں کام کرنے والے صحافی اور امدادی کارکن شدید خطرے میں ہیں۔

پیر 26-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
غزہ صحافیوں اور امدادی کارکنوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام، انروا
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘کے کمشنر جنرل، فلیپ لازارینی کہا کہ غزہ کی پٹی اب صحافیوں اور انسانی خدمات میں کام کرنے والوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام بن چکی ہے اور اس دوران 230 سے زائد صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

لازارینی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگانا جھوٹ اور مغالطوں کی مہم کو تقویت دیتا ہے اور قابض اسرائیل کے بیان کردہ انتہا پسندانہ بیانیے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی صحافی دُنیا کی آنکھیں اور کان ہیں، جو غزہ میں جنگ کی سفاکیت کو ریکارڈ کرتے ہیں اور انسانی آثار کی متاثر کن تصویر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اور انسانی خدمات کے کارکنان انتہائی مشکل حالات کے باوجود جرأت اور بہادری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

لازارینی نے خبردار کیا کہ صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا مقصد زمینی حقائق اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کی رپورٹوں پر شک ڈالنا ہے، اور فلسطینیوں کی انسانیت کو چھیننا ہے۔

Tags: AidWorkersConflictgazaGazaDangerHumanitarianCrisisJournalistsMiddleEastpalestineUNRWA
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.