• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود بمباری اور فائرنگ، حالات کشیدہ

غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس میں فضائی بمباری، گولہ باری اور شہری علاقوں میں فائرنگ شامل ہے۔

پیر 09-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود بمباری اور فائرنگ، حالات کشیدہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 121 ویں روز بھی غزہ پٹی میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں میں دھماکوں، فضائی و توپ خانہ بمباری، جنگی طیاروں کی شدید پروازوں اور بحری جہازوں سے فائرنگ کی جارہی ہے۔

غزہ شہر میں قابض افواج نے شہر کے جنوب مشرق میں واقع محلہ زیتون میں اپنی موجودگی کے دوران متعدد عمارتوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، اس کے ساتھ ہی محلے پر توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی، جبکہ شہر کے مشرقی حصوں میں بارود سے بھرے روبوٹس اور مزید عمارتوں کو منہدم کرنے کے نتیجے میں زوردار اور پے در پے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

غزہ پٹی کے جنوب میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے، اس دوران جنوبی غزہ کی فضاؤں میں جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔

قابض افواج نے میدانی کشیدگی کو بڑھاتے ہوئے خان یونس شہر کے مشرق میں کئی رہائشی عمارتوں کو بھی بارود سے اڑا کر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے جنوبی غزہ پٹی میں خان یونس کے سمندر میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

گذشتہ روز اتوار کو سیز فائر معاہدے کی ان اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں فضائی و توپ خانہ بمباری اور مختلف مقامات پر نشانہ بنائے جانے کے باعث 6 شہری اسرائیلی گولیوں کا شکار ہو کر جامِ شہادت نوش کر گئے۔

یہ تمام تر صورتحال غزہ پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور جاری نسل کشی کا حصہ ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 8 ہزار سے زائد افراد لاپتہ، لاکھوں بے گھر اور بدترین قحط کا شکار ہیں جس نے بچوں سمیت کئی شہریوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیے ہیں، جبکہ پورے غزہ میں وسیع پیمانے پر تباہی و بربادی پھیلی ہوئی ہے۔

Tags: AirstrikesBuildingDestructionCeasefireViolationgazaGazaUnderAttackIsraeliAggressionIsraeliOccupationOccupiedPalestinePalestinianCiviliansPalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.