• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: جنگ بندی کے باوجود شہادتوں کا سلسلہ جاری، 854 افراد شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 3 شہداء اور 16 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

پیر 11-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ: جنگ بندی کے باوجود شہادتوں کا سلسلہ جاری، 854 افراد شہید
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 3 شہداء اور 16 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو سیز فائر کے اعلان کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 854 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 2,453 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملبے تلے سے نکالے گئے شہداء کی تعداد 770 ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس سفاکانہ جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72,740 اور زخمیوں کی تعداد 172,555 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب بھی متاثرین کی ایک بڑی تعداد ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہے، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کے لیے اب تک پہنچنا ممکن نہیں ہو سکا ہے اور غاصب دشمن کی رکاوٹوں کے باعث ان کی رسائی میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

Tags: breaking newsCasualtiesCeasefireConflictGaza StripHumanitarian CrisisisraelMiddle EastpalestineReport
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.