(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) زیتون کی کٹائی کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر نے والے صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی باشندوں پر لاٹھیوں سے تشدد کیا اور انہیں فصل کی کٹائی بند کرکے اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
ذرائع کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے قریب ایک گاؤں قریوط میں زیتون کی کٹائی کے لیے موجود فلسطینیوں پر صہیونی آباد کاروں کا حملہ ہوا جس میں صہیونی فوج نے آباد کاروں کی سر پرستی حاصل تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قریوط میں زیتون کی کٹائی کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر نے والے صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی باشندوں پر لاٹھیوں سے تشدد کیا اور انہیں فصل کی کٹائی بند کرکے اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے کسانوں کو پکڑ لیا، وہ سامان جو وہ فصل کی کٹائی میں استعمال کر رہے تھے ضبط کر لیا۔
خیال رہے کہ زیتون کی کٹائی کا موسم فلسطین میں بڑی اہمیت کا حامل ہےاور متعدد گھرانے اپنی معاشی بہبود کے لیے زیتون کی فصل پر انحصار کرتے ہیں۔