(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کاروں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر کم از کم 3 فلسطینی شدید زخمی ہوئےان زخمیوں میں جمیل عزیز نامی فلسطینی شہری کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ 35کو معمولی زخم آئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آباد کاروں اور فلسطینی باشندوں کے مابین الخلیل کے جنوب میں کربات خلت الضبع کے مقام پر اس وقت بدترین بدترین تصادم ہوا جب صہیونی آباد کاروں نے اراضی پر قبضہ کر نے کے لیے عارضی خیمے لگانے شروع کیےجس کے نتیجے میں صہیونی آبادکار جو بھاری اسلحے سے لیس تھے نے فلسطینیوں پر حملہ کرکے براہ راست گولیاں چلادیں۔
صہیونی آباد کاروں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر کم از کم 3 فلسطینی شدید زخمی ہوئےان زخمیوں میں جمیل عزیز نامی فلسطینی شہری کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ 35کو معمولی زخم آئے ہیں۔
اسرائیلی آبادکاروں کی اس وحشیانہ کارروائی کےرد عمل میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے بھی آبادکاروں پر بھرپور سنگ باری کی گئی اور گھریلو ساخت کے ملوتوف بم پھینکے گئے۔