(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج اور فلسطینیوں کے مابین زبردست جھڑپ میں صہیونی فوج کی جانب سے مرکز کے باہر لگے پوسٹرز اور سجاوٹ بھی تباہ کر دی اور ثقافتی میلے کے انتظامات بگاڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں ثقافتی دن کے موقع پر رام اللہ میں قائم فلسطینی ثقافتی مرکز پر قابض صہیونی فوج نے دھاوا بول کر لوٹ مار کی اور مرکز کے باہر تصاویر بناتے ہوئے شہریوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں شہریوں کی جانب سے بھی سنگ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
قابض فوج اور فلسطینیوں کے مابین زبردست جھڑپ میں صہیونی فوج کی جانب سے مرکز کے باہر لگے پوسٹرز اور سجاوٹ بھی تباہ کر دی اور ثقافتی میلے کے انتظامات بگاڑ دیے ۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں 3 روز قبل بھی فلسطینی بچوں کے پلے گراؤنڈ میں فوج کی موجودگی میں صہیونی آباد کاروں نے کتے چھوڑ دیے تھے اور گراؤنڈ پر قبضہ کر لیا تھا اور اب ثقافتی میلے کے انعقاد پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میلے کو بند کروایا گیا ہے۔