• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 5 فلسطینی شہید اور 10 زخمی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔

منگل 10-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 5 فلسطینی شہید اور 10 زخمی
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں مزید پانچ فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے وزارت صحت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق 11 اکتوبر سے اب تک شہداء کی کل تعداد 581 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,553 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ 717 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے نکالے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس بدترین اور سفاکانہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کے مجموعی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ شہداء کی کل تعداد 72,032 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 171,661 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے اس کربناک صورتحال کی جانب بھی توجہ دلائی ہے کہ شہداء کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے یا شاہراہوں پر بکھری پڑی ہے، جہاں قابض اسرائیل کی مسلسل فائرنگ اور رکاوٹوں کے باعث ایمبولینس کے عملے اور سول ڈیفنس کی ٹیموں کے لیے ان تک پہنچنا تاحال ناممکن بنا ہوا ہے۔

Tags: #WarCrimesCivilianCasualtiesgazaGazaUnderAttackHumanRightsViolationsIsraeliAggressionIsraeliOccupationOccupiedPalestinePalestinianCiviliansPalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.