(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام، خطے اور دنیا کی امنگوں کے گرد اہم پیشرفت ہوئی ہے، جسے حماس فلسطینی کاز اور اسلامی امہ کے مفاد میں مثبت پیش رفت سمجھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جہاد میں آگے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکی کے دارالحکومت استبول میں القدس کے تشخص کے علمبردارعالمی اتحاد کے 12ویں سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امت مسلمہ نے فلسطین اور بیت المقدس کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑاتاہم وقت آگیا ہے کہ اسرائیل جیسی قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام دھاروں اور امت اسلامیہ کے مختلف طبقات کی شرکت کے ساتھ ایک متحدہ محاذ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام، خطے اور دنیا کی امنگوں کے گرد اہم پیشرفت ہوئی ہے، جسے حماس فلسطینی کاز اور اسلامی امہ کے مفاد میں مثبت پیش رفت سمجھتی ہےدوسری جانب صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے اس طرح کے اقدام سے اسلامی امت کمزور اور دشمن مضبوط نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام، خطے اور امت اسلامیہ کی امنگوں کا احاطہ کرنے والے تغیرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس بات کا اعادہ کر تے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اسرائیلی غاصبوں کے ساتھ تاریخی جنگ کا اختتام کر نے کیلیے امت مسلمہ کو نہ صرف یہودیت کے منصوبوں کا مقابلہ کرنا ہوگا بلکہ بے گھر ہونے والوں کی آزادی اور ان کی وطن واپسی کے لیے بھی ایک جامع منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کی شراکت حقیقی شراکت ہےجس کے نتیجے میں غاصبوں سے مقابلہ کر تی ہوئی اس تحریک کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگااور وہ دن ضرور آئے گا جب حق کی جیت ہوگی۔