• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 29 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

دیر دبوان میں گاڑیوں پر پتھراؤ، مغربی کنارے میں آبادکار حملوں میں اضافہ

مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی علاقے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر دبوان میں اتوار کی شام آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا

پیر 27-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
دیر دبوان میں گاڑیوں پر پتھراؤ، مغربی کنارے میں آبادکار حملوں میں اضافہ
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی علاقے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے دیر دبوان میں اتوار کی شام آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آبادکاروں کے ایک گروہ نے قصبے کے مغربی داخلی راستے پر جمع ہو کر شہریوں کی گاڑیوں پر شدید پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو مالی نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان شرپسند آبادکاروں نے پل کے نیچے قصبے کا داخلی راستہ بھی بند کر دیا۔

یہ حملہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر بڑھتی ہوئی منظم جارحیت اور حملوں کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔

دیوارِ فاصل اور آبادکاری کے خلاف مزاحمتی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مارچ کے مہینے کے دوران قابض اسرائیل کی فوج اور آبادکاروں نے مجموعی طور پر 1819 حملے کیے، جن میں سے 1322 حملے قابض اسرائیلی افواج نے جبکہ 497 حملے آبادکاروں نے کیے۔

واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کی شام نوجوان عودہ العواودہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے، وہ دیر دبوان قصبے پر آبادکاروں کے ایک حملے کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے۔

Tags: ConflictDeir DibwanisraelMiddle EastpalestineSecuritySettlersStone ThrowingViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.