(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خالد مشعل کو تحریک حماس کی جانب سے اپریل 2021 میں فلسطین سے باہر فلسطینی تحریک کا صدر منتخب کیا ہے اور وہ قطر میں حماس کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہم راہ مقیم ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کےترجمان ہشام قاسم کے ایک بیان کے مطابق تحریک حما کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد خالد مشعل نے احتیاطی اقدامات انجام دیں اور اپنے گھر کے ایک حصے میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ صحت یابی تک انہوں نے تحریک کی ذمہ داریوں اور فرائض کو وہ اپنے گھر سے ہی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ خالد مشعل کو تحریک حماس کی جانب سے اپریل 2021 میں فلسطین سے باہر فلسطینی تحریک کا صدر منتخب کیا ہے اور وہ قطر میں حماس کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہم راہ مقیم ہیں۔